Description
فضاٸل حفاظ القرآن معہ علوم و قصص و اخلاق حملة القرآن اردو زبان میں اس مبارک موضوع پر ایک عملی ذخیرہ گراں قدر سرمایہ اور عدیم النظیر اضافہ ہے
پانچ سو سات احادیث فضاٸلِ قرآن ، تین سو بتیس واقعات حفاظ و اہل قرآن کا جامع مرقع تاریخ قرآن،عجاٸباتِ قرآن جیسے اہم متعدد و علوم و مباحث قرآن کا شاندار ذخیرہ قرآنی نفاٸسو نوادر و معلومات کا بے مثال گنجینہ ، حاملین قرآن کے آداب و اخلاق اوصاف و نصاٸع کا نادر مجموعہ ہے
اس عظیم الشان عنوان پر گویا انساٸیکلوپیڈیا (قرآنی داٸرة المعارف ) ہے جو بڑی بڑی کتب اور لاٸبریریوں سے عوام الناس کو بے نیاز کر کے قرآنی علوم و معارف سے مالا مال کر دیتا ہے دین سے بے زاری اور دین دشنمی کے اس دور میں اس کتاب کا ہر مسلم گھرانہ میں ہونا از بس ضروری ہے



