Description
زیرنظر کتاب سیکولرزم ڈاکٹر سفر الحوالی کا ایم اے کا مقالہ ہےجو مدینہ یونیورسٹی میں عالم اسلام کے معروف مفکر و دینی رہنما محمد قطب کے زیر نگرانی لکھا گیا – یہ کتاب سیکولرزم کے کسی محدود معنی میں نہیں بلکہ یہ ایک مکمل مغربی فکر و فلسفہ کا مختصر و جامع احاطہ کرتی ہے
گویا یہ کتاب مغربی فکر و فلسفہ کا جامع خاکہ ہےجو عقیدہ و مذہب ، سیاست و معیشت ، معاشرت و اخلاق ، نسوانیات ، تعلیم اور ادب و فن کے پہلوؤں پر محیط تمام مغربی مفکرین و مکاتب فکر کا تعارف تاریخی تسلسل اور تاریخی اسباب و نتائج کے ساتھ عام فہم اسلوب میں پیش کرتی ہے



