Previous
Previous Product Image

English To English & Urdu Dictionary

Original price was: ₨ 3,500.Current price is: ₨ 2,200.
Next

ہمارا تعلیمی نظام

Original price was: ₨ 800.Current price is: ₨ 750.
Next Product Image

کتاب الزہد

Original price was: ₨ 800.Current price is: ₨ 750.

Add to Wishlist
Add to Wishlist
SKU: Kitab ul Zuhud Categories: , ,

Description

برصغیر کی دینی روایت میں تصوف کوایک خاص مقام حاصل ہے۔ تصوف کا بنیادی مقصد انسان کی ظاہری و باطنی اصلاح اور تہذیب ہے ۔قرآن وحدیث میںمیں تزکیۂ نفس سے متعلق احکامات تصوف کی تعلیمات کے بنیادی اور مستند مآخذ سمجھے جاتے ہیں۔ زیر نظر کتاب مؤلف بیرسٹر ظفراللہ خان نے صحاح ستہ میں موجود وہ ابواب سامنے رکھ کر ترتیب دی ہے جن کا تعلق زہد سے ہے ۔
کتاب کے آغاز میں حدیث و آثار کی روشنی میں زہد کا تفصیلی تعارف کرایا گیا ہے ۔اس کے بعد(بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر زہد سے متعلق)ذیلی عنوانات کے تحت صحیح احادیث مرتب کر دی ہیں۔ معروف اسکالر اور اقبال اکیڈمی کے ڈائریکٹر احمد جاوید صاحب نے کتاب کے مقدمے میں لکھاہے کہ ’’ان کی مرتب فرمودہ ’’کتاب الزہد‘‘ناصرف یہ کہ زہد کے مسنون اصول و مظاہرکو جامعیت کے ساتھ ہمارے علم میں لاتی ہے بلکہ رسول ﷺ کے اس محبوب حال اور مزاج کو حتیٰ المقدور اپنے اندر منتقل کرنے کا ذوق اور جذبہ ابھارتی ہے۔‘‘
کتاب کے پیش لفظ میں پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب نے ’’کتاب الزہد‘‘ کو اسلامی تعلیمات پر مبنی مثبت و پاکیزہ لٹریچر کے سلسۃ الذہب کی ایک مفید ترین کڑی قرار دیا ہے ۔کتاب عمدہ کاغذ پر انتہائی سیلقے سے شائع کی گئی ہے۔کتاب کے لگ بھگ ایک سو صفحات مواد کے ساتھ ساتھ حوالہ جات سے بھی مزین ہیں ۔ جو لوگ اسلامی تصوف میں دلچسپی رکھتے ہیں ،ان کے لیے یہ کتاب کسی خزانے سے کم نہیں ۔کتاب کا سروق دیدہ زیب ہے اور قیمت بھی مناسب ہے ۔برصغیر کی دینی روایت میں تصوف کوایک خاص مقام حاصل ہے۔ تصوف کا بنیادی مقصد انسان کی ظاہری و باطنی اصلاح اور تہذیب ہے ۔قرآن وحدیث میںمیں تزکیۂ نفس سے متعلق احکامات تصوف کی تعلیمات کے بنیادی اور مستند مآخذ سمجھے جاتے ہیں۔ زیر نظر کتاب مؤلف بیرسٹر ظفراللہ خان نے صحاح ستہ میں موجود وہ ابواب سامنے رکھ کر ترتیب دی ہے جن کا تعلق زہد سے ہے

کتاب کے آغاز میں حدیث و آثار کی روشنی میں زہد کا تفصیلی تعارف کرایا گیا ہے ۔اس کے بعد(بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر زہد سے متعلق)ذیلی عنوانات کے تحت صحیح احادیث مرتب کر دی ہیں۔ معروف اسکالر اور اقبال اکیڈمی کے ڈائریکٹر احمد جاوید صاحب نے کتاب کے مقدمے میں لکھاہے کہ ’’ان کی مرتب فرمودہ ’’کتاب الزہد‘‘ناصرف یہ کہ زہد کے مسنون اصول و مظاہرکو جامعیت کے ساتھ ہمارے علم میں لاتی ہے بلکہ رسول ﷺ کے اس محبوب حال اور مزاج کو حتیٰ المقدور اپنے اندر منتقل کرنے کا ذوق اور جذبہ ابھارتی ہے۔‘‘
کتاب کے پیش لفظ میں پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب نے ’’کتاب الزہد‘‘ کو اسلامی تعلیمات پر مبنی مثبت و پاکیزہ لٹریچر کے سلسۃ الذہب کی ایک مفید ترین کڑی قرار دیا ہے ۔کتاب عمدہ کاغذ پر انتہائی سیلقے سے شائع کی گئی ہے۔کتاب کے لگ بھگ ایک سو صفحات مواد کے ساتھ ساتھ حوالہ جات سے بھی مزین ہیں ۔ جو لوگ اسلامی تصوف میں دلچسپی رکھتے ہیں ،ان کے لیے یہ کتاب کسی خزانے سے کم نہیں ۔کتاب کا سروق دیدہ زیب ہے

Shopping cart

0
image/svg+xml

No products in the cart.

Continue Shopping