Previous
حبِ رسول ﷺ اہل ایمان کے لیے ایک روح افزاءباب کی حیثیت رکھتا ہے۔ حبِ رسول ﷺ کے بروئے شریعت کچھ تقاضے ہیں۔ خود نبی ﷺ کا ارشاد گرامی ہے

Hub e Rasool Aur Sahaba e Karam ( حب رسولﷺ اور صحابہ کرام )

 780
Next

majmoa Tafaseer e Chaukervi ( مجموعہ تفاسیر چوکیروی )

 650
نام کتاب - مولانا سید احمد شاہ بخاری چوکیروی - تحقیق،تخریج و تعلیق - ڈاکٹرحافظ عثمان احمد علامہ چوکیرویؒ کی تفسیرات کا یہ مجموعہ "تفسیرموضوعی"کی ایک نوع ہے،ہرتفسیری شذرےمیں مدح و دفاع صحابہ کے اجتہادی استدلالات ہیں-علامہ چوکیرویؒ کی قرآنی بصیرت نے کئی مقامات پر بہت نادر نتائج اخذ کیے ہیں-اہل علم کی نظر میں یہ مجموعہ ان شاءاللہ قابل تعریف و ستائش ٹھرے گا صٖفحات 328

Ghareebon Ky Wali ﷺ ( غریبوں کے والی )

 800

نظرثانی شدہ ایڈیشن

Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

سیرۃ النبیﷺ ایک وسیع وعریض موضوع ہے جس پر گذشتہ چودہ صدیوں سے مسلمان تو مسلمان غیر مسلم بھی سیرت رسولﷺ پر بہت کچھ تحریر کرتے چلے آ رہے ہیں لیکن ابھی تک اس ایک ذات  کی صفات کا تذکرہ تکمیل پذیر نہیں ہو سکا اور ہو بھی کیسے ’’ورفعنا لک ذکرک‘‘ کا اعلان تو قیامت تک کے لیے ہے جس کا ظہور یہ ہے کہ ہر زمانے میں آپﷺ کی سیرۃ پاک کے مختلف گوشوں پر مختلف انداز میں آپ کے شیدائی اور نقظہ چین قلم اُٹھاتے رہتے ہیں اور یہ سلسلہ جاری وساری رہے گا۔ان شاء اللہ۔ زیرِ تبصرہ کتاب  بھی اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ اس میں نبیﷺ کی حیات مقدسہ کے ایسے واقعات جمع کیے گئے ہیں جن میں آپﷺ کی غریبوں اور بے کسوں سے محبت‘ ان کے لیے ہمدردی اور ان کی کارسازی کے لیے آپﷺ کی بے قرار کا تذکرہ ہے۔آپﷺ نے معاشرے کے گرے پڑے لوگوں کو جس طرح دیگر سوسائٹی کے برابر کرنے پر زور دیا ہے اور اس مسئلہ میں جو تعلیمات اپنی امت کو دی ہیں ان کا اطلاق آپﷺ نے خود کیسے کیا ان سب باتوں کوبیان کیا گیا ہے۔اس کتاب میں چار ابواب قائم کیے گئے ہیں۔ یہ کتاب’’ غریبوں کا والی ‘‘ حافظ محمد سعد اللہ  کی مرتب کردہ ہے۔

Shopping cart

0
image/svg+xml

No products in the cart.

Continue Shopping