Follow Us:

5
    5
    Your Cart
    Nabi e Kareem ﷺ Ki Aaili Zindagi                                                         سیرت ایوارڈ یافتہ کتاب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عائلی زندگی۔تالیف: ڈاکٹر حافظ محمد سعد اللہ صاحب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے قبل جو لوگ خدا پرست مشہور تھے وہ گھریلو مسائل سے گھبرا کر تارک الدنیا ہو جاتے تھے کیونکہ ان کے لیے بیک وقت روحانی اور گھریلو تقاضوں کو پورا کرنا آسان نہیں تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی عملی زندگی میں دونوں معاملات کو بحسن وخوبی ساتھ نبھا کر انسان کی اس مشکل کو عملی طور پر آسانی عطاء کی۔ دراصل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عملی طور پر رہبانیت اور ربانیت میں تفریق قائم کی۔ جہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تعلق رب العالمین سے ہر دم قائم رہا وہاں آپ علیہ الصلٰوۃ والسلام نے عائلی امور بھی بہترین انداز میں سر انجام دئیے۔ پہلا باب نکاح کے اوپر ہے۔دوسرا باب حبیب خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شادیوں کے بارے میں ہے۔تیسرا باب "کاشانہ نبوی کا نظم و نسق" کے نام سے ہے جس میں سیدی ختم المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کاشانے کے انتظامی معاملات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔چوتھے باب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بےمثال شوہر ہونے کے بارے میں ہے۔کتاب کے آخری تینوں ابواب میں ایک تعلق ہے کیونکہ عرب کے جاہلی معاشرے میں بیویوں کے حقوق، بیٹیوں کے حقوق اور غلاموں کے حقوق کا تصور اجنبی تھا۔ آپ علیہ الصلٰوۃ والسلام نے ان تینوں رشتوں سے بہترین حسن سلوک کر کے ایک عظیم الشان روایت قائم کر دی جس سے بیٹی اور بیوی کو عزت ملی اور غلاموں سے حسن سلوک نے اس نظام میں اصلاح کر دی۔اپنی آخری وصیت میں حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے سے زیر دست لوگوں کے معاملے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنے کی تلقین کی۔ اس کی تشریح مصنف نے کتاب کے اختتام پر خوب کی ہے۔ یہ کتاب 416 صفحات پر مشتمل ہے Remove
    Nabi e Kareem ﷺ Ki Aaili Zindagi
    1 X  800 =  800
    یہ کتاب سات ابواب پُر مشتمل ہے باب اول حُسن کاری و جمال پسندی اور تعلیمات نبویﷺ (روزمرہ زندگی کے مشاغل معمولات اور دیگرکاموں میں خوبصورتی،عمدگی،نفاست،مضبوطی اور فنی مہارت کوملحوظ رکھنے سے متعلق چند تعلیماتِ نبویﷺ   باب دوم طہارت و نظافت عمومی پاکیزگی،صفائی ستھرائی اور خوبصورتی اپنانے کے حوالے سے حُسن کاری و حُسن پسندی کی تعلیماتِ نبوی اور اُسوہ رسولﷺ باب سوم عبادات میں حُسن کاری و حُسن پسندی کی تعلیماتِ نبوی اور اُسوہ رسولﷺ باب چہارم ذاتی وظع قطع،بود و باش اور روزمرہ کے معمولات زندگی اور عادات میں حُسن پسندی کی تعلیمات نبویﷺ باب پنجم معاشرتی معاملات ، میل ملاپ اور لین دین میں خوبصورتی اور عمدگی ملحوظ رکھنےکی تعلیمات اور اُسوہ رسولﷺ باب ششم نظم و ضبط تمام معاملات زندگی میں نظم و ضبط رکھنےکی حسین تعلیمات نبویﷺ باب ہفتم دفاعی و حفاظتی تدابیر نوزائیدہ ریاست مدینہ اور اہل اسلام کے دفاع و تحفط کیلئے رسول اکرمﷺ کی کمال دفاعی و حفاظتی تدابیر یا حُسن کاری کا نمونہ اور تعلیمات نبویﷺ صفحات 472 Remove
    Rasool e Arbiﷺ Aur Husn Kari
    1 X  800 =  800
    نام کتاب - وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والے مصنف ڈاکٹر حافظ محمد سعداللہ صاحب حضورِاقدسﷺ کی سیرت طیبہ پر صدیوں سے لکھاجا رہا ہے اور انشاءاللہ قیامت تک سلسلہ جاری رہے گا-آپﷺکی زندگی کا ایک ایک لمحہ اور ایک ایک ادا نہ صرف ریکارڈ پر ہے بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپﷺ کی تعلیمات،آپﷺکی سیرت اور آپﷺ کے اخلاق و کردار کے نت نئے پہلو سامنے آتے جا رہے ہیں یہ کتاب بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اس کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے باب اول میں آپﷺ کی طبعی شفقت و رحمت اور غمخوارئ امت اور باب دوم ایمان و ھدایتِ امت کا غم اور باب باب سوم احکامِ شریعت میں آسمانی کا غم اور باب چہارم انسانیت کا دنیوی درد و غم اور باب پنجم امت کا برزخی و اخروی غم جیسے عنوانات پر مشتمل ہے  یہ کتاب 384 صفحات پر مشتمل ہے Remove
    Wo Apny Paray Ka Gham Khany Waly
    1 X  800 =  800
    نبی رحمتﷺکی شخصیت انسانی جذبات و احساسات کے آئینے میں یہ کتاب سات ابواب پر مشتمل ہے باب اول آدابِ فرزندی ، باب دوم بہترین رفیقِ حیات ، باب سوم شفقتِ پدری اور تربیت جیسے موضوعات پر مشتمل ہے باب چہارم بےساختگی (بےساختہ دعائیں،اعزاز و کلماتِ تحسین) ، باب پنجم رقتِ قلبی باب ششم آبگینہ جذبات اور باب ہفتم لمحاتِ مسرت و فرحت جیسے موضوعات شامل ہیں یہ کتاب 454 صفحات پر مشتمل ہے Remove
    Nabi e Rahmatﷺ Ki Shkhsiyat
    1 X  950 =  950
    حبِ رسول ﷺ اہل ایمان کے لیے ایک روح افزاءباب کی حیثیت رکھتا ہے۔ حبِ رسول ﷺ کے بروئے شریعت کچھ تقاضے ہیں۔ خود نبی ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: ’’تم میں سے کوئی شخص  اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ مجھے اپنی جان، مال، اولاد، ماں باپ غرض جمیع انسانیت سے بڑھ کر محبوب نہ سمجھے‘‘۔ محبت رسول ﷺ کا مظہر اطاعتِ رسول ہے۔ رسول اللہ ﷺ سے سچی محبت کےبغیر مومن ہونے کا دعویٰ منافقت کی بیّن دلیل ہے اور حب رسول ﷺ ہی وہ پیمانہ ہےجس سے کسی مسلمان کے ایمان کوماپا جاسکتا ہے۔ دعوائے محبت ہو اوراطاعت مفقود ہو تو دعویٰ کی سچائی پر حرف آتاہے۔ حب رسولﷺ کےتقاضوں میں سے ایک تقاضا تو نبی ﷺ کا ادب و احترام کرنا، آپ سے محبت رکھنا ہے۔ ۔پیغمبر اعظم وآخر الزمان ﷺ کا یہ اعجاز بھی منفرد ہے ہک آپ کے جان نثاروں کی زندگیاں جہاں محبتِ رسول کی شاہکار ہیں وہاں ہر ایک کی زندگی سنت رسولﷺ کی آئینہ دار ہے۔ ان نفوس قدسہ نے دونوں جہتوں میں راہنمائی کا عظیم الشان معیار قائم فرمایا ہے۔ زیر نظر کتاب’’ حب رسول اللہﷺ اور صحابہ کرام َ‘‘ مجلہ منہاج (دیال سنگھ لائبریری ،لاہور) کےایڈیٹر جناب حافظ سعد اللہ صاحب کی کاوش ہے جوکہ پانچ ابواب پر مشتمل ہے ۔یہ کتاب صحابہ کرام کی پاکیزہ زندگیوں کی ان دو اہم خصوصیات کی جامع ہے ۔ مصوف نے کتب حدیث وسیر سے ایسے واقعات محبتِ رسولﷺ اور اطاعت رسول ﷺ کے ایسے نقوش جمع کر نے کی سعادت حاصل کہ سعید روحیں ان کامطالعہ کرتے وقت جھوم اٹھتی ہیں۔موصوف نے اس کتاب کو مستند مآخذ ومراجع کی مدد سے تالیف کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف موصوف کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور ہمیں صحابہ کی طرح نبی کریمﷺ سے محبت اورآپ کی اطاعت کرنے کی توفیق دے (آمین) Remove
    Hub e Rasool Aur Sahaba e Karam
    1 X  780 =  780
    Scan the code