Follow Us:

Yaqub Al Mansoor Billah

 500

11 Sold in the last 3 hours
Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

Pages : 304                           —   Of White Premium Quality Paper
شمالی افریقہ میں المرابطین اور الموحدون کا دور حکومت پانچویں صدی ہجری کے وسط سے ساتویں صدی ہجری کے وسط تک تقریبا دو صدیوں پر محیط ہے۔یہ زمانہ اس خطہ ارض کی تاریخ کا ایک شاندار اور ولولہ انگیز باب ہے۔مجاہد کبیر یوسف بن تاشفین کے بعد دولت مرابطین تو جلد ہی زوال پذیر ہو گئی لیکن اس کی جانشین دولت موحدین تقریبا ڈیڈھ صدی تک طبل وعلم کی مالک بنی رہی۔اگر ایک طرف افریقہ میں اس کے اقتدار کا پھریرا مراکش،تیونس،الجزائر اور لیبیا وغیرہ پر اڑ رہا تھا تو دوسری طرف یورپ میں اس کا پرچم اقبال اسپین اور پرتگال پر لہرا رہا تھا۔تیسرے موحد فرمانروا ابو یوسف یعقوب المنصور باللہ کا عہد حکومت سلطنت موحدین کے منتہائے عروج کا زمانہ تھا۔اس کی شان وشوکت،معارف پروری اور جہادی معرکوں کی کامیابیوں نے اس کے مداحین کی آنکھوں کو خیرہ دیا تھا۔زیر تبصرہ کتاب ” ابو یوسف یعقوب المنصور باللہ “اسی فرمانروا ابو یوسف یعقوب المنصور باللہ کے حالات زندگی پر مشتمل ہے ،جسے نامور مورخ جناب طالب ہاشمی نے نہایت تحقیق وتفحص کے ساتھ دلآویز پیرایہ میں قلمبند کیا ہے۔اور اس میں تاریخ اسلام کے ایک اہم اور شاندار باب کو منظر عام پر لایا گیا ہے۔اس کتاب کا مطالعہ یقینا بیش بہا معلومات کا باعث ہے
1
    1
    Your Cart
    یہ کتاب سات ابواب پُر مشتمل ہے باب اول حُسن کاری و جمال پسندی اور تعلیمات نبویﷺ (روزمرہ زندگی کے مشاغل معمولات اور دیگرکاموں میں خوبصورتی،عمدگی،نفاست،مضبوطی اور فنی مہارت کوملحوظ رکھنے سے متعلق چند تعلیماتِ نبویﷺ   باب دوم طہارت و نظافت عمومی پاکیزگی،صفائی ستھرائی اور خوبصورتی اپنانے کے حوالے سے حُسن کاری و حُسن پسندی کی تعلیماتِ نبوی اور اُسوہ رسولﷺ باب سوم عبادات میں حُسن کاری و حُسن پسندی کی تعلیماتِ نبوی اور اُسوہ رسولﷺ باب چہارم ذاتی وظع قطع،بود و باش اور روزمرہ کے معمولات زندگی اور عادات میں حُسن پسندی کی تعلیمات نبویﷺ باب پنجم معاشرتی معاملات ، میل ملاپ اور لین دین میں خوبصورتی اور عمدگی ملحوظ رکھنےکی تعلیمات اور اُسوہ رسولﷺ باب ششم نظم و ضبط تمام معاملات زندگی میں نظم و ضبط رکھنےکی حسین تعلیمات نبویﷺ باب ہفتم دفاعی و حفاظتی تدابیر نوزائیدہ ریاست مدینہ اور اہل اسلام کے دفاع و تحفط کیلئے رسول اکرمﷺ کی کمال دفاعی و حفاظتی تدابیر یا حُسن کاری کا نمونہ اور تعلیمات نبویﷺ صفحات 472 Remove
    Rasool e Arbiﷺ Aur Husn Kari
    1 X  800 =  800
    Scan the code