Description
زیر نظر کتاب مصنف نے اپنے زمانہ ملازمت میں تحریر کی-اوراس میں مغرب میں بے حد مقبول اور مرغوب ڈارون،فرائیڈ اور کارل مارکس کے انسانی ارتقاء ، نفسیات اور معیشت کے حوالے سے مختلف نظریات کا اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تجزیہ کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے-رسول عربیﷺ انسانیت کیلئے ایک ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں اور قرآن و سنت ہی حیات انسانی کیلئے حتمی رہنما اصولوں کے حامل ہیں-