Follow Us:

Quran aur Ilm e Jadeed

 1,500

4 Sold in the last 1 hour
Add to Wishlist
Add to Wishlist
SKU: Quran Aur Ilm e Jadeed Categories: , , Tag:

Description

دورِ حاضر میں مسلمانوں کے سیاسی اور تہذیبی زوال کے اسباب معلوم کرنے کے لیے جن مفکرین نے کوشش کی اُن میں سے ایک طبقہ اس نتیجے پر پہنچا کہ اسلامی دنیا کی زوال پذیری کی بنیادی وجہ مسلمانوں کا علمی انحطاط ہے۔ اس مکتب ِفکر کے مطابق موجودہ دور میں سیاسی اور تہذیبی غلبے کے لیے علمی قیادت ایک ناگزیر شرط ہے۔ برکوچک پاکستان و بھارت میں سرسیّد کی علی گڑھ کی تحریک اس احساس کی پیداوار تھی۔ لیکن مغربی علوم کی بالادستی کی وجہ سے یہ تحریک مسلمانوں کو علمی قیادت کا مقام دلانے کی بجائے احساسِ کمتری پیدا کرنے کا ذریعہ بن کر رہ گئی۔ اکبر الٰہ آبادی نے اس تحریک کے منفی اثرات کے خلاف اپنی مخصوص طنزیہ شاعری سے ایک پُرزور آواز اٹھائی۔ جس سے مسلمانوں میں دورِ حاضر کے فتنہ ہائے علم و فن کا احساس تو پیدا ہوا۔ لیکن ان سے بچنے کی کوئی راہِ عمل پیدا نہ ہو سکی۔ علّامہ اقبال چونکہ دینی علوم اور علومِ جدیدہ میں یکساں دسترس رکھتے تھے۔ اس لیے وہ ’’دامِ افرنگ‘‘ سے بچتے ہوئی حکمت افرنگ کا دانہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے جو درحقیقت مسلمانوں ہی کی گمشدہ میراث تھی۔ انہوں نے ’’حرم میں بغاوتِ خرد‘‘ کو فرو کرنے کے لیے ایک مثبت راہِ عمل کی نشاندہی کی اور قوم نے انہیں حکیم الامت کا خطاب دیا۔ یہ علّامہ اقبال ہی تھے جنہوں نے سائنسی اور مذہبی افکار میں اپنی کامیاب تالیفی کوششوں سے حکمتِ افرنگ کی آگ کو گلزارِ ابراہیم بنا لیا۔
طلسم عصر حاضر را شکستم ربودم دانہ و دامش گسستم
خدا داند کہ مانند براہیم بہ زار اوچہ بے پروا نشستم
علامہ اقبال کو پختہ یقین تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سائنس اور مذہب کے مابین ایسی ہم آہنگیوں کا انکشاف ہوتا جائے گا۔ جس سے اسلام کی حقانیت دنیا پر منکشف ہوتی جائے گی۔ یعنی جوں جوں علم میں ہمارا قدم آگے بڑھے گا زیادہ سے زیادہ بہتر نظریات سامنے آتے جائیں گے جو قرآنی حقائق کی تائید و تصدیق کریں گے۔
علامہ اقبال کی اس فکری روایت کو‘ جس کا ورثہ انہوں نے اپنی شہرئہ آفاق کتاب ’’خطبات‘‘ کی شکل میں چھوڑا‘ اگر کسی دوسرے مسلمان مفکر نے آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے تو وہ ڈاکٹر محمد رفیع الدین مرحوم ہیں۔ عبدالماجد دریاآبادی نے ایک بار اپنے رسالہ ’’صدقِ جدید‘‘ میں لکھا تھا کہ برکوچک پاکستان و بھارت میں علامہ اقبال کے بعد اگر کوئی دوسرا شخص مسلمان فلسفی کہلانے کا مستحق ہے تو وہ صرف ڈاکٹر محمد رفیع الدین مرحوم ہی ہیں۔ خود ڈاکٹر محمد رفیع الدین مرحوم راقم سے فرمایا کرتے تھے کہ اب تو آپ علامہ اقبال کو روتے ہیں۔ لیکن میرے بعدشاید آپ کو دوسرا رفیع الدین بھی میسر نہ آ سکے۔ اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل آپ نے اپنی تصنیفات کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے راقم کو وصیت کی تھی کہ ان کے بعد ان کی تصنیفات کو زندہ رکھا جائے۔
6
    6
    Your Cart
    Remove
    محاضراتِ فقہ
    1 X  1,170 =  1,170
    Remove
    Pages : 792 - Size 7.5*1.5 حضرت مولانا محمد نافع صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اس بات کی خصوصی توفیق عطا فرمائی ہے کہ انھوں نے اپنی متعدد تالیفات کے ذریعے سے حضرات صحابہ کرام کے حقیقی سیرت و کردار کو مستحکم علمی اور تاریخی دلائل کے ساتھ واضح فرمایا ہے۔ جن انصاف نا آشنا حلقوں نے ان حضرات پر طرح طرح کے اعتراضات وارد کیے ہیں ان کا شافی اور اطمینان بخش جواب دیا ہے اور حضرات صحابہ کرام کے درمیان جو علمی اور سیاسی اختلافات پیش آئے، ان کے حقیقی اسباب کی دلنشیں وضاحت فرمائی۔ حضرت معاویہ ان صحابہ کرام میں سے ہیں جن کے خلاف اعتراضات و مطاعن کے ترکش سے کوئی تیر بچا کر نہیں رکھا گیا۔ زیر تبصرہ کتاب ’سیرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ‘ میں حضرت مولانا محمد نافع صاحب نے ان کی سیرت کے حقیقی روشن پہلوؤں کو مضبوط دلائل کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔ پہلی جلد کے پہلے حصے میں حضرت معاویہ کے سوانح، عہد رسالت میں ان کے منصب و مقام اور کارنامے اور ان کے مناقب کی احادیث کو پوری تحقیق کے ساتھ بیان کیا ہے۔ دوسرے حصے میں حضرات خلفائے ثلاثہ کے عہد مبارک میں حضرت معاویہ کی خدمات اور دیگر کارناموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تیسرے حصے میں حضرت عثمان کی شہادت کے بعد کے واقعات زیر بحث لائے گئےہیں۔ چوتھے اور آخری حصے میں فاضل مؤلف نے حضرت معاویہ کے عہد خلافت کے کارناموں، فتوحات، ان کے قائم کیے ہوئے انتظامی ڈھانچے، ان کی رفاہی اور ترقیاتی خدمات، ان کی علمی کاوشوں، ان کے مکارم اخلاق اور اہل بیت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا ذکر ہے۔ آخر میں حضور اقدسﷺ کے ساتھ ان کے عشق و محبت کے مظاہر اور ان کے بارے میں اکابر امت کی آرا نہایت تفصیل اور استقصا کے ساتھ پیش کی ہیں۔ Remove
    Seerat ameer e Muavia
    1 X  1,800 =  1,800
    Author:Abd ul Malik Mujahid - Pages:390 - Imported Art Paper - 4 Color Printing Remove
    Author: Abd ul Malik Mujahid - Book Language: Urdu - Pages : 358 - Imported Art Paper Remove
    Akhlaq E Nabwi Ke Sunehray Waqiyat
    1 X  1,500 =  1,500
    Scan the code