Follow Us:

Deni Akhlaqiyat ky Qurani Mafaheem

 1,350

1 Sold in the last 1 hour

مصنف : پروفیسر توشی ہیکواز تسو – مترجم : ڈاکٹر محمد خالد مسعود

Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہدایت ہے جس کا مطالعہ نہ صرف مسلمانوں نے بلکہ بعض غیر مسلموں نے بھی کیا ہے۔اگرچہ ان کے اپنے مخصوص مقاصد تھے جس کے تحت انہوں نے یہ کام کیا۔زیر تبصرہ کتاب ” دینی اخلاقیات کے قرآنی مفاہیم ” پروفیسر از تسو کی کتاب “قرآن کریم کی اخلاقی اصطلاحات کا معنویاتی مطالعہ” کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1959ء میں کائیو یونیورسٹی جاپان سے شائع ہوئی تھی اور اس پر انہیں 1960ء میں اسی یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف لٹریچر کی ڈگری ملی تھی۔بعد میں انہوں نے اس پر نظر ثانی کی اور 1966ء میں اس کا دوسرا ایڈیشن میکگل یونیورسٹی،مانٹریال کینیڈا سے شائع کیا۔قرآن مجید کا معنویاتی مطالعہ کیسے کیا جائے ،اس موضوع پر یہ ایک بے حد وقیع کتاب ہے۔1981ء میں اس کتاب کا فارسی میں بھی ترجمہ ہوا ۔کتاب کی اہمیت کے پیش نظر خیال ہوا کہ اسے اردو قارئین تک بھی پہنچنا چاہئے۔چنانچہ ڈاکٹر محمد خالد مسعود نے اس کا اردو ترجمہ کر دیا اور ادارہ ثقافت اسلامیہ نے اسے شائع کر کے قارئین کی نذر کردیا ہے۔اس کتاب سے  معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے غیر مسلم  مستشرقین ایسے ہیں جنہوں نے قرآن مجید کا مطالعہ کر کے اس کے مختلف موضوعات پر  قلم آزمائی بھی کی ہے۔یہ کتاب قرآن مجید کے معنویاتی مطالعہ کے حوالے سے ایک مفید کتاب ہے ،فلسفہ کے طالب علم کے لئے اس کا مطالعہ مفید ثابت ہو سکتا ہے

7
    7
    Your Cart
    نام کتاب - وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والے مصنف ڈاکٹر حافظ محمد سعداللہ صاحب حضورِاقدسﷺ کی سیرت طیبہ پر صدیوں سے لکھاجا رہا ہے اور انشاءاللہ قیامت تک سلسلہ جاری رہے گا-آپﷺکی زندگی کا ایک ایک لمحہ اور ایک ایک ادا نہ صرف ریکارڈ پر ہے بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپﷺ کی تعلیمات،آپﷺکی سیرت اور آپﷺ کے اخلاق و کردار کے نت نئے پہلو سامنے آتے جا رہے ہیں یہ کتاب بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اس کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے باب اول میں آپﷺ کی طبعی شفقت و رحمت اور غمخوارئ امت اور باب دوم ایمان و ھدایتِ امت کا غم اور باب باب سوم احکامِ شریعت میں آسمانی کا غم اور باب چہارم انسانیت کا دنیوی درد و غم اور باب پنجم امت کا برزخی و اخروی غم جیسے عنوانات پر مشتمل ہے  یہ کتاب 384 صفحات پر مشتمل ہے Remove
    Wo Apny Paray Ka Gham Khany Waly
    1 X  800 =  800
    Remove
    Remove
    Pharma Guide
    1 X  900 =  900
    Remove
    Scan the code