Follow Us:

Nabi e Kareem ﷺ Ki Aaili Zindagi

 800

3 Sold in the last 7 hours
Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

                                                        سیرت ایوارڈ یافتہ کتاب

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عائلی زندگی۔تالیف: ڈاکٹر حافظ محمد سعد اللہ صاحب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے قبل جو لوگ خدا پرست مشہور تھے وہ گھریلو مسائل سے گھبرا کر تارک الدنیا ہو جاتے تھے کیونکہ ان کے لیے بیک وقت روحانی اور گھریلو تقاضوں کو پورا کرنا آسان نہیں تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی عملی زندگی میں دونوں معاملات کو بحسن وخوبی ساتھ نبھا کر انسان کی اس مشکل کو عملی طور پر آسانی عطاء کی۔
دراصل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عملی طور پر رہبانیت اور ربانیت میں تفریق قائم کی۔ جہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تعلق رب العالمین سے ہر دم قائم رہا وہاں آپ علیہ الصلٰوۃ والسلام نے عائلی امور بھی بہترین انداز میں سر انجام دئیے۔
پہلا باب نکاح کے اوپر ہے۔دوسرا باب حبیب خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شادیوں کے بارے میں ہے۔تیسرا باب “کاشانہ نبوی کا نظم و نسق” کے نام سے ہے جس میں سیدی ختم المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کاشانے کے انتظامی معاملات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔چوتھے باب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بےمثال شوہر ہونے کے بارے میں ہے۔کتاب کے آخری تینوں ابواب میں ایک تعلق ہے کیونکہ عرب کے جاہلی معاشرے میں بیویوں کے حقوق، بیٹیوں کے حقوق اور غلاموں کے حقوق کا تصور اجنبی تھا۔ آپ علیہ الصلٰوۃ والسلام نے ان تینوں رشتوں سے بہترین حسن سلوک کر کے ایک عظیم الشان روایت قائم کر دی جس سے بیٹی اور بیوی کو عزت ملی اور غلاموں سے حسن سلوک نے اس نظام میں اصلاح کر دی۔اپنی آخری وصیت میں حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے سے زیر دست لوگوں کے معاملے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنے کی تلقین کی۔ اس کی تشریح مصنف نے کتاب کے اختتام پر خوب کی ہے۔

یہ کتاب 416 صفحات پر مشتمل ہے

2
    2
    Your Cart
    یہ کتاب سات ابواب پُر مشتمل ہے باب اول حُسن کاری و جمال پسندی اور تعلیمات نبویﷺ (روزمرہ زندگی کے مشاغل معمولات اور دیگرکاموں میں خوبصورتی،عمدگی،نفاست،مضبوطی اور فنی مہارت کوملحوظ رکھنے سے متعلق چند تعلیماتِ نبویﷺ   باب دوم طہارت و نظافت عمومی پاکیزگی،صفائی ستھرائی اور خوبصورتی اپنانے کے حوالے سے حُسن کاری و حُسن پسندی کی تعلیماتِ نبوی اور اُسوہ رسولﷺ باب سوم عبادات میں حُسن کاری و حُسن پسندی کی تعلیماتِ نبوی اور اُسوہ رسولﷺ باب چہارم ذاتی وظع قطع،بود و باش اور روزمرہ کے معمولات زندگی اور عادات میں حُسن پسندی کی تعلیمات نبویﷺ باب پنجم معاشرتی معاملات ، میل ملاپ اور لین دین میں خوبصورتی اور عمدگی ملحوظ رکھنےکی تعلیمات اور اُسوہ رسولﷺ باب ششم نظم و ضبط تمام معاملات زندگی میں نظم و ضبط رکھنےکی حسین تعلیمات نبویﷺ باب ہفتم دفاعی و حفاظتی تدابیر نوزائیدہ ریاست مدینہ اور اہل اسلام کے دفاع و تحفط کیلئے رسول اکرمﷺ کی کمال دفاعی و حفاظتی تدابیر یا حُسن کاری کا نمونہ اور تعلیمات نبویﷺ صفحات 472 Remove
    Rasool e Arbiﷺ Aur Husn Kari
    1 X  800 =  800
    Author:Abd ul Malik Mujahid - Pages:390 - Imported Art Paper - 4 Color Printing Remove
    Scan the code