Previous
نبی رحمتﷺکی شخصیت انسانی جذبات و احساسات کے آئینے میں یہ کتاب سات ابواب پر مشتمل ہے باب اول آدابِ فرزندی ، باب دوم بہترین رفیقِ حیات ، باب سوم شفقتِ پدری اور تربیت جیسے موضوعات پر مشتمل ہے باب چہارم بےساختگی (بےساختہ دعائیں،اعزاز و کلماتِ تحسین) ، باب پنجم رقتِ قلبی باب ششم آبگینہ جذبات اور باب ہفتم لمحاتِ مسرت و فرحت جیسے موضوعات شامل ہیں یہ کتاب 454 صفحات پر مشتمل ہے

Nabi e Rahmatﷺ Ki Shkhsiyat ( نبی رحمتﷺ کی شخصیت )

 950
Next

Wo Apny Paray Ka Gham Khany Waly ( وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والے )

 800
نام کتاب - وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والے مصنف ڈاکٹر حافظ محمد سعداللہ صاحب حضورِاقدسﷺ کی سیرت طیبہ پر صدیوں سے لکھاجا رہا ہے اور انشاءاللہ قیامت تک سلسلہ جاری رہے گا-آپﷺکی زندگی کا ایک ایک لمحہ اور ایک ایک ادا نہ صرف ریکارڈ پر ہے بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپﷺ کی تعلیمات،آپﷺکی سیرت اور آپﷺ کے اخلاق و کردار کے نت نئے پہلو سامنے آتے جا رہے ہیں یہ کتاب بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اس کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے باب اول میں آپﷺ کی طبعی شفقت و رحمت اور غمخوارئ امت اور باب دوم ایمان و ھدایتِ امت کا غم اور باب باب سوم احکامِ شریعت میں آسمانی کا غم اور باب چہارم انسانیت کا دنیوی درد و غم اور باب پنجم امت کا برزخی و اخروی غم جیسے عنوانات پر مشتمل ہے  یہ کتاب 384 صفحات پر مشتمل ہے

Nabi e Kareem ﷺ Ki Aaili Zindagi ( نبی کریمﷺ کی عائلی زندگی )

 800

Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

                                                        سیرت ایوارڈ یافتہ کتاب

نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عائلی زندگی۔تالیف: ڈاکٹر حافظ محمد سعد اللہ صاحب
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت سے قبل جو لوگ خدا پرست مشہور تھے وہ گھریلو مسائل سے گھبرا کر تارک الدنیا ہو جاتے تھے کیونکہ ان کے لیے بیک وقت روحانی اور گھریلو تقاضوں کو پورا کرنا آسان نہیں تھا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی عملی زندگی میں دونوں معاملات کو بحسن وخوبی ساتھ نبھا کر انسان کی اس مشکل کو عملی طور پر آسانی عطاء کی۔
دراصل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عملی طور پر رہبانیت اور ربانیت میں تفریق قائم کی۔ جہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تعلق رب العالمین سے ہر دم قائم رہا وہاں آپ علیہ الصلٰوۃ والسلام نے عائلی امور بھی بہترین انداز میں سر انجام دئیے۔
پہلا باب نکاح کے اوپر ہے۔دوسرا باب حبیب خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شادیوں کے بارے میں ہے۔تیسرا باب “کاشانہ نبوی کا نظم و نسق” کے نام سے ہے جس میں سیدی ختم المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کاشانے کے انتظامی معاملات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔چوتھے باب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بےمثال شوہر ہونے کے بارے میں ہے۔کتاب کے آخری تینوں ابواب میں ایک تعلق ہے کیونکہ عرب کے جاہلی معاشرے میں بیویوں کے حقوق، بیٹیوں کے حقوق اور غلاموں کے حقوق کا تصور اجنبی تھا۔ آپ علیہ الصلٰوۃ والسلام نے ان تینوں رشتوں سے بہترین حسن سلوک کر کے ایک عظیم الشان روایت قائم کر دی جس سے بیٹی اور بیوی کو عزت ملی اور غلاموں سے حسن سلوک نے اس نظام میں اصلاح کر دی۔اپنی آخری وصیت میں حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے سے زیر دست لوگوں کے معاملے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنے کی تلقین کی۔ اس کی تشریح مصنف نے کتاب کے اختتام پر خوب کی ہے۔

یہ کتاب 416 صفحات پر مشتمل ہے

Shopping cart

0
image/svg+xml

No products in the cart.

Continue Shopping