Follow Us:

Preservation of the Holy Quran and Orientalists (حفاظت قرآن اور مسشرقین)

 1,150

1 Sold in the last 5 hours

Reasonable book on the Orientalist movement and its intentions

Out of stock

Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

انسانوں کی ھدایت کیلٸے اللہ تعالی نے نبوت و رسالت کے جس سلسلے کا آغاز حضرت آدم علیہ السلام سے کیا تھا قرآن کریم اس سلسلہ کی آخری کڑی اور کامل کڑی ہے. جس نے اس ھدایت کی پیروی کی وہ کامیاب و کامران ہو گا اور جس نے اس کی خلاف وردی کی وہ ناکام و نامراد ہو گا اور اللہ نے قرآن کریم میں اس کو آخری کڑی قرار دینے کا اعلان اس میں باربار فرمایا اس کتاب میں حفاظتِ قرآن کے تمام پہلوں کو زیرِ بحث لایا گیا ہے اور تحریک استشراق کا تعارف اور تجزیہ بھی کیا گیا ہے. دوسرے باب میں مستشرقین کے نزدیک قرآن مجید کے مآخذ اور مستشرقین کے اعتراضات کی وضاحت بھی کی گی ہے
قرآن مجید کے کلام ِ الہی ہونے سے انکار پر مستشرقین کے نقطہ نگاہ کا رد کیا گیا ہے. اسی طرح عہدِ نبوی میں حفاظتِ قرآن اور مستشرقین کے نقطہ نگاہ کا تجزیاتی جاٸزہ بھی لیا گیا ہے اور عہد نبویﷺ میں تحریری حالت میں قرآن کی موجودگی پر مزید شواہد دیے گے ہیں. عہدِ صدیقی، عہدِ فاروقی،عہدِ عثمانی میں جمعِ قرآن اور ترتیبِ قرآن مجید کے بارے میں امتِ محمدیہ کا مٶقف اور مستشرقین کی آرا ٕ نسخ فی القرآن کی بنیاد پر مستشرقین کے صحتِ قرآن پر اعتراضات اور امت محمدیہ کے دلاٸل سبعہ قرات اور مستشرقین اختلافِ مصاحب اور مستشرقین اور ان کا تنقیدی جاٸزہ ، صحتِ قرآن پر مستشرقین کے متفرق اعتراضات ان کا جاٸزہ ، واقعہ غرانیق اور اس کی حقیقت صحتِ قرآن مجید پر خارجی شواہد قرآن مجید کی زبان کا تاریخی تسلسل، تلاوت قرآن مجید کا تسلسل اور ترغیب تلاوت قرآن
مسلمانوں کی غیر معمولی قوتِ حافظہ کتابتِ قرآن میں رسم الخط عثمانی کا التزام
1. مستشرق اور استشراق کا مفہوم
2. اسلام کے بارے میں مستشرقین کے اندازِ فکر کا پسِ منظر
3. قرآن کے بارے میں مستشرقین کی تحقیقات کے مآخذ
4. ضعیف اور موضوع روایات سے استفادہ
5. مستشرقین کا ضعیف اور غیر معتر روایات سے استدلال
6. مستشرقین کا تحقیق کے مسلمہ اصولوں سے انحراف
7. قرآن مجید پر اعتراضات کے حوالہ سے مستشرقین کے اھداف
8. اسلام کے بارے میں تحقیقات میں اہل مغرب کی غلطیاں

1
    1
    Your Cart
    Remove
    محاضراتِ سیرتﷺ
    1 X  1,320 =  1,320
    Scan the code