Follow Us:

گھریلو اشیاء کے خواص

 1,450

13 Sold in the last 4 hours
Add to Wishlist
Add to Wishlist
Categories: ,

Description

خواص الاشیاء طبی دنیا کے معروف اہل قلم استاذ الحکماء حکیم محمد عبداللہ مرحوم (جہانیاں والے) نے مختلف پھلوں، سبزیوں، جڑی بوٹیوں، درختوں اور گھروں میں موجود رہنے والی اشیاء کے طبی خواص پر متعدد کتب لکھی ہیں۔ ان کتب کی مدد سے کم پڑھے لکھے حضرات اور خواتین بھی استفادہ کر سکتے ہیں اور سر سے پائوں تک کے تمام امراض میں اپنا اور اپنے گھر والوں کا علاج کر سکتے ہیں۔ ہر کتاب اپنی جگہ پر ایک مختصر انسائیکلوپیڈیا ہے۔ جنھیں مصنف نے انتہائی محنت، ہزارہا کتب و رسائل کے مطالعہ، حکماء سے تبادلۂ خیال اور پرانی بیاضوں کی مدد سے مرتب کیا۔ یہ سلسلہ پاکستان و بھارت میں ہی نہیں بلکہ یورپی اور اسلامی ممالک میں بھی پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا۔ ۱۹۳۵ء میں برصغیر کے اطباء کی نمائندہ جماعت مسیح الملک حکیم اجمل خان کی قائم کردہ آل انڈیا یونانی اینڈ ایورویدک طبی کانفرنس نے ان مفید عام کتب کی تالیف پر جناب مصنف کو فرسٹ کلاس سند اور گولڈ میڈل عطا کیا۔ ۴۱ خواص ۳ جلدوں میں استاذ الحکماء حکیم محمد عبداللہ کے خواص الاشیاء پر مشتمل ۴۱ خواص علیحدہ علیحدہ کتابچے اور درج ذیل تین جلدوں میں بڑے سائز پر کتابی شکل میں شائع کیے گئے ہیں گھریلو اشیاء کے خواص: اس جلد میں خواص پھٹکڑی، تمباکو، دودھ، دہی، ریٹھہ، سونف،شہد، کوڑی، گھی، مہندی، نمک اور ہلدی شامل ہیں۔ درختوں اور پودوں کے خواص: اس جلد میں خواص آک، ارنڈ، اندرائن، برگد، پیپل، دھتورہ، ستیاناسی، سرس، کیکر، گل سرخ (گلاب)، گھیکوار اور نیم شامل ہیں۔ پھلوں اور سبزیوں کے خواص: اس جلد میں آم، انار، انگور، بادام، پیاز، تربوز، دھنیا، سنگترہ، سیب، شہتوت، کدو، گاجر، لیموں، لہسن، مرچ اور مولی شامل

0
    0
    Your Cart
    Your cart is emptyReturn to Shop
    Scan the code