Previous
Previous Product Image

Sadri Mujarbat (صدری مجربات)

Original price was: ₨ 1,200.Current price is: ₨ 950.
Next

Biaz-e- Khass (بیاض خاص)

Original price was: ₨ 2,300.Current price is: ₨ 1,550.
Next Product Image

Biaz-e- Khass (بیاض خاص)

Original price was: ₨ 2,300.Current price is: ₨ 1,550.

حکیم اجمل خان صاحب کے گد اعلی حکیم محمد شریف خان صاحب کی بیاض خاص

Add to Wishlist
Add to Wishlist
Categories: ,

Description

بیاض خاص المعروف بڑی بیاض علاج الامراض
مترجم ۔۔۔۔ حکیم محمدکبیرالدین
حسبِ فرماٸش
پروفیسر حکیم محمد سجاد نقشبندی
حکیم اجمل کے جدِ اعلی حکیم محمد شریف جان صاحب بیاض خاص
اس کتاب کے ترجمہ میں حتی الامکان سلیس اور سہل رکھا گیا ہے ۔ جس سے کتاب کی عبارت بہت آسان ہو گی ۔
اردو کی سب سے بڑی اور معتبر قرابا دین
یہ تمام قدیم و جدید قرابادینونکا بہترین انتخاب اور موجودہ زمانہ کی بے نظیر مثال جدید قرابا دین ہے ۔ جسکو دفترالمسیح نے خُذ مَا صَفا وَ دَع مَاکدر پر عمل کرتے ہوے تمام قدیم و جدید قرابا دینوں ، مثلاً علاج الامراض ، قرابا دین اعظم و اکمل قرابا دین کبیر ، قرابادین قادری ، قرابادین بقاٸی وغیرہ سے بہترین اور معمولہ مطب مرکبات کا انتخاب کرکے ترتیب دیا ہے ۔ اور اس میں حتی الامکان ان مرکبات کے اندراج کا احتراز کیا ہے ۔ جن کے اجزا کا حصول آجکل تقریباً محال ہے ۔ اور جن کے ذکر سے کتاب کے ضخیم ہونے کے علاوہ کوٸی فاٸدہ نہیں
علاوہ ازیں ادویہ کے اوزان کو متعارف اوزان ، مثلاً تولوں اور ماشوں میں لکھا گیا ہے ۔ تاکہ بوقتِ ضرورت غیرمتعارف اور غیر مروج اوزان مثلاً اوقیہ مثقال اور درہم وغیرہ کے معلوم کرنے کی زحمت و پریشانی نہ اٹھانی پڑے ۔
اس کتاب کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کی مرکبات کو حروف تہجی کے لحاظ سے ترتیب دینے کے علاوہ امراض کی ترتیب کا بھی خیال رکھا گیا ہے ۔ جو اعضا کے لحاظ سے ہے مثلاً امراض سر میں جو معاجین مستعمل ہیں ۔ ان سب کو ایک جگہ جمع کیا گیا ہے اور امراض معدہ میں استعمال ہونے والی معاجین کو ایک جگہ جمع کیاگیا ہے و علی ھذا القیاس
اسی طرح پوری کتاب کو ترتیب دی گی ہے
کتاب کے کل صفحات 954 ہیں

Shopping cart

0
image/svg+xml

No products in the cart.

Continue Shopping