Previous
Previous Product Image

Pak o hind ki Jari Butian Jadeed Science ki Roshni Main (پاک و ھند کی جڑی بوٹیاں جدید سائنس کی روشنی میں)

Original price was: ₨ 1,000.Current price is: ₨ 750.
Next

Mujarbat-e-Hayat (مجربات حیات)

Original price was: ₨ 2,650.Current price is: ₨ 1,800.
Next Product Image

Mujarbat-e-Hayat (مجربات حیات)

Original price was: ₨ 2,650.Current price is: ₨ 1,800.

حکیم محمد حیات کی تجرباتی زندگی کے نسخہ جات کا نچوڑ یہ کتاب بھی ایک نرالی شان والی ہے کیونکہ اس کا مصنف اس وقت کی تمام مروجہ طبوں کا واقف ہے مثلاً طب یونانی، طب آیورویدک طب جدید مشرقی، ہومیوپیتھی، بایوکیمک نظریہ مفرد اعضا وغیرہ وغیرہ ¤اس کتاب میں سابقین مثلاً بقراط، جالینوس، شیخ الرئیس، علامہ انطاکی وغیرہ وغیرہ کے معالجات اور اقوال آپ کو جگہ جگہ ملیں گے۔ ¤اس کتاب میں چار ہزار تین سو نسخے ہیں جس میں ایک نسخہ بھی بھرتی کا نہیں۔

Add to Wishlist
Add to Wishlist
Categories: ,

Description

مجربات حیات (حکیم محمد حیات) طب یونانی میں ایک کتاب جامع جو کہ تشخیص اور علاج معالجہ میں اعلیٰ قسم کی ہو مدت سے اس کی ضرورت تھی وہ ان شاء اللہ چھپ کر تیار ہو گئی ہے یہ ٹھیک ہے کہ سابقین نے ہمارے لیے قرابادینوں کی شکل میں بہت کچھ چھوڑا ہے جن کا ہم تہہ دل سے مشکور ہیں۔ اس کے بعد دو سو سال سے کئی خاندانوں نے بہت کچھ طب کی خدمت کی ہے اور علاج معالجہ سے بھی بہت کچھ خدمت کی ہے ان میں شریف خان دہلوی کا خاندان، قرشی صاحب کا خاندان، فیروز دین کا خاندان وغیرہ وغیرہ اور سلیمانی خاندان نے بہت کچھ تصنیف بھی کیا اللہ تعالیٰ تمام کی خدمت قبول کرے اور ان کے بعد والوں کا سایہ ہم پر قائم رکھے۔ یہ کتاب بھی ایک نرالی شان والی ہے کیونکہ اس کا مصنف اس وقت کی تمام مروجہ طبوں کا واقف ہے مثلاً طب یونانی، طب آیورویدک طب جدید مشرقی، ہومیوپیتھی، بایوکیمک نظریہ مفرد اعضا وغیرہ وغیرہ ¤اس کتاب میں سابقین مثلاً بقراط، جالینوس، شیخ الرئیس، علامہ انطاکی وغیرہ وغیرہ کے معالجات اور اقوال آپ کو جگہ جگہ ملیں گے۔ ¤اس کتاب میں چار ہزار تین سو نسخے ہیں جس میں ایک نسخہ بھی بھرتی کا نہیں۔ ¤اس کتاب میں ایک سو نسخہ اشتہاری درج ہے جو کہ دو سو سال سے بذریعہ اشتہارات فروخت ہو رہا ہے۔ ¤اس کتاب میں دو سو پچاس نسخے ایسے ہیں جو کہ خاندانوں دواخانوں سے حاصل کر کے درج کیے ہیں جو کہ اپنے سوا کسی کو بتانے کے لیے تیار نہ تھے ہر نسخہ ایک لاجواب چیز ہے۔ ¤اس کتاب کا ایک نسخہ ایسا نہیں کہ جس کے اجزا آج کل نہ ملتے ہوں ۔ ¤اس کتاب میں اکثر علاج امراض کا علاج حکایت کی شکل میں لکھا ہے جس میں تشخیص مرض علامات غذا اور پرہیز لکھ دیا ہے۔ ¤اس کتاب میں ایک اضافہ یہ بھی کیا ہے کہ نکات مطب لکھ دیا جس سے ثابت کیا گیا ہے کہ اس دوا نے کس طرح فائدہ کیا ہے۔ ¤اس کتاب کے ہر باب کو اچھے نسخوں سے مزین کیا ہے مثلاً بواسیر کے مسوں کو نکالنا یا خشک کرنا جو کہ لوگ بتانے پر راضی نہ تھے لکھ دیا ہے۔ ¤امراض مستورات میں بندش حیض، کثرت حیض، اٹھرا، بچے خوبصورت پیدا کرنا اور پیدائش میں آسانی کرنا کا علاج درج ہے۔ ¤اس کتاب میں منشیات چھڑانے کے اعلیٰ سے اعلیٰ نسخے درج ہیں جس سے کئی آدمی افیون اور دیگر منشیات چھوڑ چکے ہیں اور ان کے جسم سے اس کی کمزوری بھی دور کر دی جاتی ہے۔ ¤امراض مرداں، ذکاوت حس، احتلام، جریان، سرعت انزال اور نامردی کا مکمل علاج۔ ¤اس کتاب میں سانپ کا کاٹنا اس کے زخم کو درست کرنا سانپ کا ہر ماہ کاٹنا اور اس کے خراب شدہ زخم کا ٹھیک کرنا اس کا مکمل علاج ہے بلکہ ایک نسخہ ایسا بھی لکھ دیا ہے کہ جس کو آنکھ میں لگانے سے ہلکائو اور سانپ کا زہر نکل جاتا ہے۔ ¤دردوں کے علاج کمر درد، ریگن، جھولر اور فالج کا مکمل علاج درج جس سے بیکار بازو یا ٹانگ پھر کام دینے لگ جاتی ہے۔ ¤بچوں کے علاج کا ایسا کامیاب باب لکھ دیا ہے جس سے ہر تکلیف کو دور کیا جا سکے کئی دوا خانوں کے راز اس میں لکھ دئیے ہیں جو کہ کامیاب ہیں۔ ¤امراض جلد میں معمولی چھپاکی سے لے کر جذام تک کامل علاج درج کر دیا ہے ایسی مرہمیں لکھ دی ہیں کہ مرہم لگانے سے یا لیپ کرنے سے پھوڑا نشتر کی طرح چیر دے اور پھر مرہموں سے درست ہو جاوے، خراب خون کو صاف کرنے کے علاج، مکمل جراحی بند کر دی ہے۔ ¤نسخہ جات کا باب جو کہ اس کتاب کے نسخوں میں پڑھتے ہیں یا ویسے تیار کرنے کا طریقہ۔ جس میں سونے کے لاجواب مرکب کشتے جو کہ لوگوں کے معمول مطب تھے اور ہر طرح کے تسلی بخش لکھ دئیے ہیں۔ ¤غذائوں کا باب علیحدہ لکھ دیا ہے۔ مضر غذائیں، مفید غذائیں ہر مرض کے لیے علیحدہ لکھ دئیے ہیں۔ ¤بخاروں کا باب اس قدر مفید لکھ دیا ہے کہ آسانی سے ہر مبتدی کو سمجھ آ جاوے بخاروں کا علاج باری کا روکنا۔ اور مزمن سے مزمن بخار کا اور معیادی پرانے سے پرانے بخار کو دور کرنا ٹی بی کا مکمل علاج اور کئی قسم کے عرق جن پر کئی گھرانوں کا گزارہ تھا حاصل کر کے تمام لکھ دئیے ہیں جو کہ ایک سے ایک بڑھ چڑھ کر ہیں۔ ¤عبارت اس قدر سلیس ہے کہ معمولی لکھا پڑھا آدمی بھی سمجھ سکتا ہے۔ ¤ہر نسخہ اپنا مجرب ہے یا کسی ایسے ویدیا حکیم کا تجربہ شدہ ہے کہ جس کی بات پر ذرہ بھر بھی شک نہیں۔ ¤اس لئے کہا جا سکتا ہے کہ یہ کتاب کم و بیش دو ہزار کتابوں اور ڈھائی سو گھرانوں کے مخفی نسخہ جات کا گلدستہ ہے لکھائی چھپائی کاغذ عمدہ ہے۔

Shopping cart

0
image/svg+xml

No products in the cart.

Continue Shopping