Description
مجربات حکمائے پاک و ہند (ابوالسنیاس حکیم محمد اسمٰعیل امرتسری) برصغیر پاکستان و بھارت کے دو سو (۲۰۰)سے زائد اطبا کے دو ہزار سے زیادہ مجرب اور آزمودہ نسخہ جات اس کتاب میں درج ہیں۔ اس کے علاوہ اسرار نبض اور تشخیصی رموز پر بھی علیحدہ ابواب ہیں جن کے مطالعہ سے مریض کو دیکھ کر ہی مرض کی شناخت اور تشخیص کی جا سکتی ہے۔ یہ کتاب برصغیر کے دو مشہور طبی جریدوں ’’آب حیات‘‘ اور ’’حامی الصحت‘‘ کی فائلوں سے مرتب کی گئی ہے۔ جو اب کسی قیمت پر بھی دستیاب نہیں ہیں۔ ان کے علاوہ حکیم محمد اسمٰعیل صاحب نے ۱۹۷۶ء تک اپنے آزمودہ نسخہ جات درج کر دیے ہیں۔ پاکستان و ہندوستان کے معروف اور نامور حکماء کے تیر بہدف نسخہ جات اس کتاب میں آپ کو یک جا ملیں گے۔