Description
دوا سازی,اطریفلات,جوارش,روغنیلت ۔,سفوف,شربت,طلاء جات ,کشتہ جات ,لعوق,معجون,مفردات ,مرہم پیش کی جانے والی کتاب طب یونانی کے ماہرین نے برسوں کی کاوش کے بعد تیار کیا ہے 441 فارمولوں پر مشتمل یہ کتاب گو کہ انگریزی کا اردو ترجمہ ہے تاہم ضروری حذف و اضافے اور مناسب ترمیم و تنسیخ کے بعد اس میں تصنیف کا رنگ پیدا ہو گیا ہے حسب ضرورت مرکبات کے افعال اور خواص پر بھی نظر ثانی کی گئی ہے تاکہ یہ صرف حوالے کی چیز بن کر نہ رہ جائے بلکہ عملی زندگی میں بھی ان سے با آسانی استفادہ کیا جا سکے ۔
مستعملات کے اعتبار سے بھی اس کا افادی پہلو قابل لحاظ ہے زیر نظر جلد میں حسب ذیل مرکبات کا حاطہ کیا گیا ہے ۔
انوش دارد۔ برشعشا ، دوا ۔ حلوے۔ اطریفلات۔ ضوارشات۔ خمیرے۔ لعوقات۔ لبوبات۔ اور تریقیات۔
مرکبات کے اجزاء ترکیبی الگ الگ درج کیے گئے ہیں تاکہ کہ کسی طرح کا اشکال نہ رہ سکے ۔ اوزان عسری نظام کے تحت درج کیے گئے ہیں تاکہ غلطی کا احتمال نہ رہے ۔ ترکیب ییاری نہایت آسان اور عام فہم زبان میں تحریر کیے گئے ہیں ۔ آخر میں مواقع استعمال اور مقدار خوارک درج کی گئی ہے ۔ اس طرح دوائوں کی تایری فنی مسئلہ بننے کے بجائے دلچسپ مشغلہ ثابت ہو گی ۔ یہ ایک بنیادی اور معاون کتاب ثابت ہو گی ۔