Description
مکمل سیٹ 2 جلدیں – کل صفحات 1396
کتب سیر و تذکرہ میں سلسلہ عالیہ نقشہد یہ اور دیگر سلاسل کی اسناد میں موجود ذواتِ قدسیہ کے حالات، واقعات، کرامات و غیر محفوظ ہیں۔ اس امر کی اشد ضرورت تھی کہ ہمارے سلسلہ عالیہ نقشبند یہ کی سند میں موجود ہر شخصیت کے حالات بسط و تفصیل کے ساتھ یکجا جمع کر دیے جائیں، تا کہ سللک کے لیے راہ سلوک طے کرنے میں خوب روشنی کا کام دیں اور دیگر قارئین بھی ان کے انفاس مزکٰی سے معمور ہوں ۔ اس کتاب میں سلسلہ پاک کی سب ذوات قدسیہ کے احوال و مناقب بڑے خوبصورت الفاظ اور تحقیقی انداز میں بیان ہوئے ہیں۔ تعالی
اللہ تعالی نے اس وسیع وعریض میدان میں قدم دھرنے کے لیے قلم کی جولانگاہوں سے واقف، رموز کتابت سے آشنا، کتب کی ورق گردانی اور وسعت مطالعہ کے شاہ سوار، فصاحت و بلاغت کی زمام کو تھامنے والے محترم جناب محمد نذیر رانجھا صاحب دام ظلہ کا انتخاب فرمایا ہے، جنہوں نے اس اہم کام کو سر انجام دیا ہے۔“ حضرت خواجہ خلیل احمد ظلہم العالی




Reviews
There are no reviews yet.