Previous
Previous Product Image

Pocket Ahl e Sunnat ( پاکٹ اہلسنت )

Original price was: ₨ 1,900.Current price is: ₨ 1,000.
Next

Tahqeeqi Mazameen ( تحقیقی مضامین )

Original price was: ₨ 3,000.Current price is: ₨ 1,500.
Next Product Image

Arbi Adab Qabal Az Islam Set 2 Vol ( عربی ادب قبل از اسلام )

Original price was: ₨ 6,000.Current price is: ₨ 3,200.

Writer : Dr Khursheed Rizvi Sb – Paper : 70 G Imported – Pages : 1340
زیر نظر کتاب “عربی ادب قبل از اسلام” اسلام سے پہلے عربی ادب کی تاریخ اور ارتقا کا مکمل جائزہ ہے ۔جس میں قدیم عربی ادب اور اس کے پس منظر میں کارفرما لسانی ،جغرافیائی ،معاشرتی عناصر ،نیز عربوں کی قبائلی بود وباش ،اوہام و تصورات اور جنگوں وغیرہ کا جامع تجزیہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تمہیدی مباحث سے لے کر سبع معلقات تک کا تفصیلی تذکرہ شامل ہے

Out of stock

Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

کسی بھی قوم اور ملک کی تاریخ ہی اُن کی عزت وعظمت اور ان کی پہچان کا باعث ہوتی ہے۔ اگر کوئی ملک اپنی تاریخ نہ رکھتاہو تو اسے عزت واحترام کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔قوموں اور ملکوں کی سیاسی تاریخ کی طرح تحریکوں اور جماعتوں کی دینی اور ثقافتی تاریخ بھی ہمیشہ بحث وتحقیق کی محتاج ہوتی ہے۔محققین کی زبان کھلوا کر نتائج اخذ کرنے‘ غلطیوں کی اصلاح کرنے اور محض دعوؤں کی تکذیب وتردید کے لیے پیہم کوششیں کرنی پڑتی ہیں‘ پھر مؤرخین بھی دقتِ نظر‘ رسوخِ بصیرت‘ قوتِ استنتاج اور علمی دیانت کا لحاظ رکھنے میں ایک سے نہیں ہوتے‘ بلکہ بسا اوقات کئی تاریخ دان غلط کو درست کے ساتھ ملا دیتے ہیں‘ واقعات سے اس چیز کی دلیل لیتے ہیں جس پر وہ دلالت ہی نہیں کرتے‘لیکن بعض محققین افراط وتفریط سے بچ کر درست بنیادوں پر تاریخ کی تدوین‘ غلطیوں کی اصلاح ‘ حق کو کار گاہِ شیشہ گری میں محفوظ رکھنے اور قابلِ ذکر چیز کو ذکر کرنے کے لیے اہم قدم اُٹھاتے ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب میں عربی ادب کی تاریخ کی ایک جھلک دی گئی ہے جس میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ جانکاہ محنت سے ہاتھ آنے والے علمی حوالے فراوانی سے مہیا کئے جائیں مگر اس ساتھ ساتھ ایک عام باذوق قاری کے لیے تحریر رواں اور خوانا بھی رہے‘ اگر قاری چاہے تو ࠀ࠲ᦰí� گیا ہے‘ اس میں ہر بحث مدتوں کے مطالعے اور اہل علم سے مراسلت کے نتیجے میں قلم بند کی گئی ہے۔ اس کتاب میں مخففات کا استعمال کم کیا گیا ہے۔۔ یہ کتاب ’’ عربی ادب قبل از اسلام ‘‘ ڈاکٹر خورشید رضوی﷾ کی عظیم کاوش ہے

Shopping cart

0
image/svg+xml

No products in the cart.

Continue Shopping