Follow Us:

Islam Aur Mazahib e Aalam

 670

12 Sold in the last 2 hours

Writer : M Zaheer ud Deen Siddiquei – Pages : 332

Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

جب ہم مذاہب کی تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں۔ تو ہم پر یہ حقیقت منکشف ہوتی ہے۔ کہ جب سے یہ کائنات وجود میں آئی ہے۔ تب سے انسان اور مذہب ساتھ ساتھ چلتے آئے ہیں۔ ابتدا میں تمام انسانوں کا مذہب ایک تھامگر جوں جوں انسانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا لوگ مذہب سے دور ہونے لگے پھر خالق کائنات نے مختلف ادوار میں انسانوں کی راہنمائی کے لیے پیغمبر بھیجے لیکن پیغمبروں کے اس دنیا سے رخصت ہو جانے کے بعد ان کے ماننے والوں نے ان کے پیغام پر عمل کرنے کی بجائے خود سے نئے دین اور مذاہب اختیار کر لیے اس طرح مذاہب کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا او ر اس وقت دنیا میں کئی مذاہب پیدا ہو چکے ہیں جن میں سے مشہور مذاہب، اسلام، عیسائیت، یہودیت، ہندو ازم، زرتشت، بدھ ازم، سکھ ازم شامل ہیں۔ اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ بنی نوع انسان ہر دور میں کسی نہ کسی مذہب کی پیروی کرتے رہے ہیں۔ لیکن ان تمام مذاہب کی تعلیمات میں کسی نہ کسی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے۔ جیسا کہ دنیا کے تمام مذاہب کسی نہ کسی درجے میں قتل، چوری ،زنااور لڑائی جھگڑے کو سختی سے ممنوع قرار دیتے ہیں اور تمام قسم کی اچھائیوں کو اپنانے کی تلقین کرتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اسلام اور مذاہب عالم‘‘ جناب محمد مظہر الدین صدیقی کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ اسلام انسان کے مذہبی ارتقاء کی فیصلہ کن منزل تھی۔ اس نے تمام مذاہب کے حقائق کو یک جا کر کے اپنی وحدت میں سمو لیا ہے۔ اس لیے ہر مذہب اور ہر مکتبِ خیال میں جتنی صداقت ہے وہ اسلام میں موجود ہے بلکہ اسلام نے اس میں مزید اضافے کیے۔ اس لحاظ سے یہ انسان کا سب سے ترقی یافتہ مذہب ہے
1
    1
    Your Cart
    Writer : Amjad Ali Shakir - Pages : 256 تحریک ولی اللہی 18ویں صدی میں شاہ ولی اللہ دہلوی کے زیر اثر شروع ہونے والی ایک اسلامی، اصلاحی اور احیائی تحریک ہے جس کا مقصد اسلامی معاشرت میں فکری بیداری، سماجی انصاف اور اسلامی اصولوں پر مبنی معاشرتی تشکیل تھا۔ یہ تحریک برصغیر پاک و ہند میں اسلامی بیداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے معروف ہے۔ شاہ ولی اللہ دہلوی نے اسلامی تعلیمات کی اصل روح کو اجاگر کیا اور مسلمانوں کو ایک مضبوط، متحد اور منظم امت بنانے کی کوشش کی۔ Remove
    Waliullahi Tahreekh
    1 X  660 =  660
    Scan the code