Follow Us:

Musheer e Tib (مشیر طب)

 1,350

5 Sold in the last 6 hours
Add to Wishlist
Add to Wishlist
Categories: ,

Description

مشیرِ طب ، کلینیکل میتھڈز کے سلسلہ کی طرح ہی ایک کری ہے ، جس کا انداز سوالاً جواباً کر دیا گیا ہے ۔ اس کتاب میں وہ تمام سوالات شامل ہیں جو مختلف اطباء نے کیے۔ اس کتاب میں کوشش کی گئی ہے کہ جو نئے نسخہ جات استعمال کیے گئے ہیں انہیں بھی شامل کر دیا گیا ہے ، اس دوران جو امراض کے سلسلہ میں مضامین لکھے گئے ہیں وہ بھی شامل کر دیے گئے ہیں کیونکہ جدید دور کی ضرورت کے مطابق ان کی نہایت ضرورت محسوس کی گھی، ان سے تشخیص میں آسانی ہو گی ، جن دوستوں کو نبض کا علم نہیں آتا وہ بھی اس کتاب سے مرکب علامات کے سلسلہ میں فیض حاصل کر سکیں گے کیونکہ آج کل ایسے مریض آ رہے ہیں جو رپورٹس کا پلندہ اٹھائے ہوئے ہوتے ہیں اور جو علامات بیان کرتے ہیں طبیب کو سمجھ ہی نہیں آتی کہ ان کو کون سی دوا دے ، اس کتاب میں انہیں مرکب علامات کا علاج کیا گیا ہے ، مثال کے طور پر ایک مریض دس علامات بتاتا ہے تو آپ نے کیا فیصلہ کرنا ہے کہ اسے سکون محسوس ہو ، اس کا جو طریقہ اختیار کیا گیا ہے وہ بتانا میرا مقصد ہے کہ دس علامات میں سے جو علامت سب سے زیادہ تنگ کرتی ہیں اول اسی کیلئے دوا دیں لیکن باقی علامات کی رعایت رکھتے ہوئے کہ ان میں سے کوئی بڑھنے نہ پائے ، بلکہ دی گئی دوا سے کم از کم چار پانچ علامات اسی دوا سے ٹھیک ہو جائیں اور ایسا کب ہوتا ہے؟ جب آپ کو اپنی دوا کی مزاجی اثر پذیری اور بالخاصہ افعال کا علم ہو ، الحمدللہ مجھے میری ہر دوا کا مکمل علم ہے کہ یہ جسم میں داخل کر دینے کے بعد کہاں سے گزرتی ہوئی کیا کیا فعل ادا کر کے جسم سے کیسے خارج ہوگی اور اس کے مابعد اثرات کیا ہوں گے ، یہی فن کی معراج ہوتی ہے ، یہی آپ نے سیکھنا ہے تبھی آپ حکیم بن سکیں گے، جب آپ یہ سب سیکھ جائیں گے تو آپ اپنے مریض کو یہ کہہ سکیں گے کہ اس ہفتہ میں آپ کی یہ تین یا چار علامات دور ہو جائیں گی باقی اگلے ہفتہ میں دیکھیں گے، امید ہےآپ ان صفحات کو پڑھ کر اپنے علم میں اضافہ محسوس کریں گے اور عوام الناس کی خدمت بھی کریں گے۔

مضبوط جلد ، عمدہ کاغذ

1
    1
    Your Cart
    Scan the code