Description
تصنیف : حضرت شاہ کلیم اللہ جہان آبادی قدس سرہ – ترجمہ : ڈاکٹر محمد نذیر رانجھا – کل صفحات:92
«کشکول کلیمی حضرت مولانا شاہ شاہ کلیم اللہ دہلوی نور اللہ مرقدہ کی تصنیف لطیف ہے جو سلسلہ عالیہ چشتیہ کی بنیادی و نصابی کتب سلوک میں شامل ہے ۔ اہلِ نظر و سالکین طریقت کے ہاں انتہائی مقبول و متداول ہے۔ اختصار کے ساتھ انتہائی جامع ہے۔ لطائف ذکر ، اقسام ذکر ، صور ذکر، آداب ذکر ، فوائد ذکر، اور دیگر اہم مضامین متعلقہ تصوف پر مشتمل ہے۔ اصل تصنیف تو فارسی زبان میں ہے جس کا متعدد بار اُردو میں ترجمہ ہوا، خانقاہ سراجیہ مجددیہ نقشبندیہ کے کتب خانہ میں کشکول کلیمی کا فارسی نسخه مطبوعه مطبع مجتبائی ، دہلی موجود تھا۔ فقیر نے اُردو ترجمہ کے لیے محترم محمد نذیر رانجھا صاحب کے حوالے کیا، جنہوں نے چند ماہ میں اس کا اُردو ترجمہ کر دیا۔ یہ مترجم کشکول کلیمی سالک کے لیے
بے حد مفید ہے۔ ہر خاص و عام کو اس سے مستفید ہونا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کو جزائے خیر عطا فرمادے اور کشکول کے نفع کو عام ، تام اور زوداثر بنائے ۔ آمین !




Reviews
There are no reviews yet.