Previous
Ahwal us Saliheen / احوال الصالحین تالیف : امام العارفین علامہ عبدالوھاب شعرانیؒ - ترجمہ،تحقیق و تعلیق: ڈاکٹرمفتی عبدالناصرترمذی حفظہ اللہ تعالٰی - کل صفحات488 اس کتاب میں اولیاءکرام رحمھم اللہ تعالٰی کی تعلیمات ، روح پرورحالات اور قابل رشک اعلٰی اخلاق پر مشتمل بصیرت افروز عربی کتاب "تنبیہ المغترین" حصہ سوم و چہارم کا سلیس اردو بامحاورہ اردو ترجمہ

Ahwal us Saliheen / احوال الصالحین

₨ 1,250
Next

Kashkool e Kaleemi / کشکول کلیمی

₨ 250
تصنیف : حضرت شاہ کلیم اللہ جہان آبادی قدس سرہ - ترجمہ : ڈاکٹر محمد نذیر رانجھا - کل صفحات:92 «کشکول کلیمی حضرت مولانا شاہ شاہ کلیم اللہ دہلوی نور اللہ مرقدہ کی تصنیف لطیف ہے جو سلسلہ عالیہ چشتیہ کی بنیادی و نصابی کتب سلوک میں شامل ہے ۔ اہلِ نظر و سالکین طریقت کے ہاں انتہائی مقبول و متداول ہے۔ اختصار کے ساتھ انتہائی جامع ہے۔ لطائف ذکر ، اقسام ذکر ، صور ذکر، آداب ذکر ، فوائد ذکر، اور دیگر اہم مضامین متعلقہ تصوف پر مشتمل ہے۔ اصل تصنیف تو فارسی زبان میں ہے جس کا متعدد بار اُردو میں ترجمہ ہوا، خانقاہ سراجیہ مجددیہ نقشبندیہ کے کتب خانہ میں کشکول کلیمی کا فارسی نسخه مطبوعه مطبع مجتبائی ، دہلی موجود تھا۔ فقیر نے اُردو ترجمہ کے لیے محترم محمد نذیر رانجھا صاحب کے حوالے کیا، جنہوں نے چند ماہ میں اس کا اُردو ترجمہ کر دیا۔ یہ مترجم کشکول کلیمی سالک کے لیے بے حد مفید ہے۔ ہر خاص و عام کو اس سے مستفید ہونا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کو جزائے خیر عطا فرمادے اور کشکول کے نفع کو عام ، تام اور زوداثر بنائے ۔ آمین !

Tuhfa e Sadiah / تحفہ سعدیہ

₨ 900

Add to Wishlist
Add to Wishlist

Description

 – ترتیب : مولانا محبوب الٰہیؒ خلیفہ مجاز حضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحبؒ – کل صفحات 464

به شمول احوال حضرات اکابر موسیٰ زئی شریف وسیرت حضرت اعلیٰ و حضرت مولانا محمد عبد الله و مقامات خواجہ خواجگان حضرت مولانا خان محمد قدس اللہ تعالی اسرار ہم سجادہ جانشین خانقاہ سراجیہ نقشبندیہ مجد یہ ، کندیاں ، ضلع میانوالی

تحفه سعدیہ بانی خانقاہ سراجیہ حضرت مولانا ابوالسعد احمد خان قدس سرہ کے مختصر پاکیزہ حالات زندگی اور معمولات خاصہ پر مشتمل ہے جسے آپ کی حیات مبارکہ ہی میں آپ کے خلیفہ مجاز حضرت مولانا نذیر احمد عرشی دھنولوی پی نے اپنے چشم دید واقعات اور برادرانِ طریقت برادران طریقت کی ثقہ روایات کو سامنے رکھتے ہوئے جمع کر کے شائع کیا تھا۔

بعد ازاں حضرت مولانا محبوب الہی خلیفہ مجاز خواجہ خواجگان حضرت مولانا خواجہ ابو الخلیل خان محمد صاحب قدس سرہ نے اس میں ایک مقدمہ اور ایک تتمہ کا اضافہ کیا اور مقدمہ میں حضرت حاجی دوست محمد قندھاری، حضرت خواجہ محمد عثمان دامانی اور حضرت خواجہ محمد سراج الدین قدس اللہ ار واجہم کی مختصر سیرت پاک اور تمہ میں حضرت مولانا ابوالسعد احمد خان قدس سرہ کے جانشین معظم حضرت ثانی مولانا محمد عبدالله لدھیانوی قدس سرہ اور اس کے بعد حضرت ثانی قدس سرہ کے ، جانشین معظم خواجہ خواجگان حضرت مولانا خواجہ ابو الخلیل خان محمد صاحب قدس سرہ کے مختصر احوال و معارف جمع و مرتب کیے گئے ہیں۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Tuhfa e Sadiah / تحفہ سعدیہ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping cart

0
image/svg+xml

No products in the cart.

Continue Shopping